Urdu News

گواسمندری کانکلیو -2021کا جلد آغازہوگا

گواسمندری کانکلیو

 

 

نئی دہلی ،05؍نومبر:گواسمندری کانکلیو (جی ایم سی ) 2021کے تیسرے ایڈیشن  شروعات ہونے والی ہے اوریہ پروگرام  نیول وار کالج ، گوا کی ماتحتی میں 7نومبر سے 9نومبر 2021تک جاری رہے گا ۔ جی ایم سی، بھارتی بحریہ کا آوٹ ریچ پہل ہے جو نتائج پرمبنی سمندری خیال کو بروئے لانے کےلئے  سمندری سیکیورٹی کے پریکٹشنر اور ماہرین تعلیم کی اجتماعی حکمت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک کثیرالقومی پلیٹ فارم مہیاکراتاہے ، جی ایم سی ۔ 21، رواں سال مئی کے اوائل میں منعد ہوئے گوا سمندری سمپوزیم ۔21پرکام کی سطح سے متعلق امور پر غوروخوض کرے گا۔

جی ایم سی کے رواں سال کے ایڈیشن کا موضوع  ‘‘میری ٹائم سیکیورٹی اینڈ ایمرجنگ نان ۔ٹریڈیشنل  تھریٹس :اے کیس فارپروایکٹورول فارآئی اوآرنیویز ’’ ہے ۔ اس موضوع کا انتخاب  سمندری شعبے میں روزمرہ کے امن کے قیام کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے  کیاگیاہے ۔ جی ایم سی ۔21،میں بحریائی عملے کے سربراہ  ایڈمیرل کرم ویرسنگھ  ، بحریہ کے سربراہان ، 12ہندوستانی سمندری ساحلوں سے سمندری فورسیز کے سربراہ جن میں بنگلہ دیش ، کامروس ، انڈونیشیا ، مڈغاسکر ، ملیشیا ، مالدیپ ، موریشس ، میانمار، سیشلز ، سنگاپور، سری لنکا اور تھائی لینڈ سے شامل ہو ں گے ، کی میزبانی کریں گے ۔ دفاعی سکریٹری اورخارجہ سکریٹری کانکلیوسے خطاب کریں گے اورجی ایم سی ۔21کاکلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔

آئی او آر21ویں صدی  کے اسٹراٹیجک منظرنامے کامرکز بننے کے ساتھ جی ایم سی کا عصری سمندری سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے میں حکمت عملی کے نفاذ پر غوروفکرکرنے اور علاقائی اسٹیک ہولڈروں کو ایک ساتھ لانے کا مقصد ہے ۔ کانکلیو کے شرکاء ، ممتاز اسپیکراور  موضوع کے ماہرین تعلیم سے استفادہ حاصل کریں گے ۔

پروگرام میں ہائیڈروگرافی اورسمندری اطلاعات کی شیئرنگ کے شعبے میں وسیع طورپر غوروخوض کیاجائے گا۔ بحریہ کے سربراہان ، سمندری ایجنسیز کے سربراہ بھارتی بحریائی خطے میں ابھرتے ہوئے اورمستقبل کے سمندری سیکیورٹی چیلنجوں سے موثرطورپرنمٹنے کے لئے باہمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے ۔ کانکلیو کے حصے کے طورپر زائرین کو میک ان انڈیا نمائش میں بھارت کی دیسی جہازسازی صنعت کو دیکھنے کا موقع ملے گا اوراس کے ساتھ ہی وہ گوا میں مرموگاوپورٹ ٹرسٹ پر آب دوزوں کے لئے ڈی ایس آروی کی صلاحیتوں کا بھی نظارہ دیکھیں گے، مزید یہ کہ گوا سمندری کانکلیو سمندرکی حفاظت کو یقینی بنانے اور بھارتی بحریائی خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لئے اجتماعی ذمہ داریوں کے اصول  کو جاری رکھے گا۔

Recommended