Urdu News

بھارت کا مجموعی ٹیکہ کاری احاطہ 107.63 کروڑ سے تجاوز کر گیا

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30.90 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی گئیں

 

نئی دہلی، 04 نومبر 2021:

آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3090920 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی، بھارت میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری احاطہ 107.63 کروڑ (1076314440) سے تجاوز کر گیا۔ یہ حصولیابی 10850694 سیشنوں کے ذریعہ حاصل کی گئی ہے۔

آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

 

حفظانِ صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,03,79,479

دوسری خوراک

92,50,239

ہراول کارکنان

پہلی خوراک

1,83,72,253

دوسری خوراک

1,59,98,007

18 سے 44 برس کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

42,26,22,413

دوسری خوراک

14,77,14,520

45 سے 59 برس کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

17,58,96,942

دوسری خوراک

9,81,31,225

60 برس سے زائد عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,03,49,903

دوسری خوراک

6,75,99,459

میزان

1,07,63,14,440

 

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15054 مریضوں کے شفایاب ہوجانے کے ساتھ ہی صحتیاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد (وبائی مرض کے آغاز سے لےاب تک ) بڑھ کر 33712794 ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، بھارت کی صحتیاتی کی شرح 98.23 فیصد کے بقدر ہوگئی ہے۔

 

مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے کی جا رہیں ہمہ گیر اور اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں یومیہ 50000 سے کم نئے معاملات سامنے آنے کا رجحان ہنوز برقرار ہےاور کم معاملات سامنے آنے کا یہ رجحان مسلسل 130 دنوں سے اب تک جاری ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12885 نئے معاملات درج کیے گئے۔

فی الحال مریضوں کی تعداد 148579 کے بقدر ہے جو 253 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ فی الحال سرگرم مریضوں کی تعداد کی شرح مجموعی پازیٹیو معاملات کا 0.43 فیصد کے بقدر ہے ، جو کہ مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔

 

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت کو بڑھانے کا عمل مسلسل جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1067914 جانچیں کی گئیں ۔ بھارت نے اب تک مجموعی طور پر 61.23 کروڑ سے زائد (612346767) جانچیں انجام دی ہیں۔

جہاں ایک جانب ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے، وہیں دوسری جانب مثبت شرح  گذشتہ 41 دنوں سے 2 فیصد سے کم یعنی 1.17 فیصد کے بقدر ہے۔ یومیہ مثبت شرح 1.21 فیصد درج کی گئی ہے۔ یومیہ مثبت شرح گذشتہ 31 دنوں سے 2 فیصد سے کم بنی ہوئی ہے اور مسلسل 66 دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے۔

Recommended