مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج ملک بھر میں اساتذہ کی ویکسی نیشن کی صورتحال اور اسکولوں کو دوبارہ کھولے جانے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام میں ویکسینیشن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاریکے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر اور تعلیم کے وزیر مملکت جناب راج کمار رنجن سنگھ بھی موجود تھے۔
جناب پردھان اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے حق میں ماحول کو سازگار بنانے کے لئے تدریسی عملے اور غیر تدریسی عملے کے اراکین کی ویکسی نیشن کی باقاعدگی سے نگرانی کرتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر تیزی سے ویکسی نیشن کے تناظر میں تعلیمی اداروں میں معمولات اور جوش و خروش بحال کرنے پر زور دیا۔
آج کے دن تک ریاستوں کی اکثریت نے پہلے ہی تمام درجات کے لئے اسکولوں کو کھول دیا ہے۔ 92فیصد سے زیادہ تدریسی عملے کے ارکان کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت کے ماتحت اداروں میں 96 فیصد سے زیادہ تدریسی عملے کے اراکین کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔