- رکیا لوجیکل سروے آف انڈیا ( اے ایس آئی ) نے 15 اکتوبر کو دیوی انّ پورنا دیوی کا مجسمہ حاصل کیا اور یہ کاشی وشو ناتھ مندر میں نصب کیا جائے گا۔
- سیاحت ،ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی 3 نومبر کو ایودھیا دیپوتسو پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ۔
اوٹاوا ،کناڈا میں ملنے والا دیوی ان پورنا کا مجسمہ 15 اکتوبر کو آر کیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ موصول کیا گیا جوکہ کاشی وشو ناتھ مندر وارانسی اترپردیش میں اپنی آخری آرام گاہ کے لئے 11 نومبر کو اپنا سفر شروع کرے گا۔ یہ معلومات فراہم کراتے ہوئے ثقافت ،سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ دیوی انّ پورنا کے مجسمے کے سفر اور وزیراعظم کی قیادت میں مختلف ممالک سے مجسموں اور اشیائے قدیمہ کی بازیابی اور انہیں گھر لانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تفصیلات پیش کرنے کے لئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی رہائش گاہ پر 3 نومبر 2021 کو میڈیا سے بات چیت کریں گے۔
سال 1976سے اب تک 55 مجسمے بھارت واپس لائے گئے ہیں ۔ واپس لائے جانے والے مجسموں میں سے 75 فیصد مجسمے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دو ر اقتدار میں واپس لائے گئے ہیں۔ 55 اشیائے قدیمہ میں سے 42 2014 کے بعد واپس لائی گئی ہیں، جن میں سے ان ّ پورنا دیوی کا مجسمہ آخری ہے۔
مجسمے کو 11 نومبر کو دلی سے علی گڑھ لے جایا جائے گا، جہاں سے یہ 12 نومبر کو قنوج لے جایا جائے گا اور 14 نومبر کو یہ ایودھیا پہنچے گا۔ آخر میں 15 نومبر کو یہ وارانسی پہنچے گا ، جہاں یہ مناسب رسوم کی ادائیگی کے بعد کاشی وشو ناتھ مندر وارانسی اترپردیش میں نصب کیا جائے گا۔