Urdu News

کمل ہاسن نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا

کمل ہاسن نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا

یوم پیدائش پر خصوصی تحریر 7 نومبر

مشہور فلمی اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار کمل ہاسن، جنہوں نے 60 سال سے زائد عرصے تک ہندوستانی سنیما پر راج کیا، فلموں سے سیاست تک کا کامیاب سفر طے کیا ہے۔ کمل ہاسن پرم کوڑی مدراس میں 7نومبر 1954 کو پیدا ہوئے۔کمل ہاسن نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز چھ سال کی عمر میں 1960 کی تامل فلم ' کلاتور کنمما ' سے کیا۔ اس فلم میں وہ چائلڈ آرٹسٹ کے کردار میں نظر آئے۔ اس کے بعد انہوں نے تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی زبانوں کی کئی فلموں میں اداکاری کی۔ جس میں وکرم، چاچی 420، سے صدمہ، چانکیہ، دشاوت رام وغیرہ شامل ہیں۔

ہاسن نے 1997 میں فلم 'آنٹی 420 'لکھی، اس فلم میں پروڈکشن اور ڈائریکشن کے لیے بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہے رام، ویرومانڈی، وشوروپ وغیرہ جیسی فلموں کی کہانی لکھی اور اس فلم کی ہدایت کاری اور پروڈکشن بھی کی۔ 2014 ء میں بھارت کی حکومت نے فلموں میں ان کی شراکت کے لئے پدم بھوشن سے نوازا۔ کمل ہاسن نے اپنے 60 سالہ فلمی کیریئر میں 200 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے۔ فلموں کے علاوہ کمل ہاسن اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی بحث میں رہے ہیں۔ انہوں نے دو شادیاں کیں۔ کمل نے پہلی شادی 1978 میں مشہور رقاصہ وانی گنپتی سے کی تھی، لیکن ان دونوں کا رشتہ صرف 10 سال ہی چلا اوراب دونوں ایک دوسرے سے الگ ہیں۔ اداکارہ ساریکا وانی گنپتی سے طلاق سے پہلے کمل ہاسن کی زندگی میں آئیں۔ کمل ہاسن اور ساریکا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا اور جلد ہی ان میں محبت ہو گئی۔ جب وانی کو کمل اور ساریکا کے رشتے کا علم ہوا تو اس نے اداکار کو طلاق دے دی۔ اس کے بعد کمل ہاسن اور ساریکا نے طویل عرصے تک رشتے میں رہنے کے بعد سال 1988 میں شادی کر لی۔ ساریکا اور کمل کی دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی شروتی ہاسن ان کی شادی سے دو سال قبل 1986 میں پیدا ہوئی تھی۔ شروتی آج فلمی دنیا کی ایک معروف اداکارہ ہیں۔وہیں، ساریکا اور کمل کی دوسری بیٹی اکشرا ہاسن کی پیدائش 1991 میں ہوئی۔ ساریکا اور کمل ہاسن میں سال 2004 میں طلاق ہو گئی اور دونوں الگ ہو گئے۔ لیکن اس کے باوجود کمل ہاسن کا اپنی بیٹیوں کے ساتھ مضبوط اور خاص رشتہ ہے۔

Recommended