Urdu News

امیتابھ بچن سوشل میڈیا پرکیوں ہورہے ہیں ٹرول ؟ جانئے وجہ

امیتابھ بچن سوشل میڈیا پرکیوں ہورہے ہیں ٹرول ؟ جانئے وجہ

سوشل میڈیا پر سرگرم بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اس سال دیوالی کا تہوار اپنی پوری فیملی کے ساتھ دھوم دھام سے منایا۔ امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جشن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں پورا بچن خاندان ایک ہی فریم میں نظر آرہا ہے۔ اس تصویر میں امیتابھ بچن اپنی اہلیہ جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریہ رائے، پوتی آرادھیا، نواسی نویا نویلی نندا، بیٹی شویتا بچن اورنواسہ اگستیا کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران سبھی روایتی لباس میں نظر آرہے ہیں۔

شائقین کے ساتھ اس تصویر کا اشتراک کرکے امیتابھ بچن سب کودیوالی کی مبارک باددی، لیکن اس میں انہیں جس کی وجہ سے ٹرول کا سامنا ہے، ایک چھوٹی سی غلطی ہے۔ انسٹاگرام پر اس خاندانی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا، ' خاندان ساتھ پوجاکرتے ہیں اور ساتھ ہی جشن مناتے ہیں۔ اس موقع پرسب کونیک خواہشات۔ دیوالی مبارک۔ '

انہوں نے اپنے کیپشن میں 'موقع' کے بجائے افسر ' لکھدیا، جس کی وجہ سے لائن میں تبدیلی ہوگئی اور وہ سوشل میڈیا پر ٹرول ہوئے۔ لیکن اس کے باوجود امیتابھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس تصویر کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔ کام کی بات کریں تو امیتابھ بچن جلد ہی جھنڈ، برہمسترا، تتلی، میڈے، الوداع وغیرہ سمیت کئی فلموں میں نظر آئیں گے۔

Recommended