Urdu News

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد108.21 کروڑسے تجاوزکرگئی

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری

 

نئی دلّی  ،07 نومبر، 2021/

 گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 20,75,942  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 108.21 کروڑ (1,08,21,66,365) تک پہنچ گئی ہے۔ اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں 1,09,75,652 سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,79,576

دوسری خوراک

92,63,326

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,72,573

دوسری خوراک

1,60,27,565

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

42,39,18,322

دوسری خوراک

15,03,76,212

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,62,24,682

دوسری خوراک

9,89,98,585

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,05,34,942

دوسری خوراک

6,80,70,582

مجموعی تعداد

1,08,21,66,365

پچھلے 24 گھنٹے میں 12,432 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,37,49,900 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.24  فیصد  ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CK1D.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 133دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان  50,000سے  بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 10,853 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y6J8.jpg

 

زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,44,845ہے جو پچھلے 260 دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.42 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004S05Q.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 9,19,996  نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر تقریباً 61.48 کروڑ (61,48,85,747) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.28 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ44 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.18فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے34 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار69 دنوں سے  یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

Recommended