Urdu News

این ٹی پی سی نے اپنا 46واں یوم تاسیس منایا

توانائی ، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ

 نئی دہلی،07نومبر؍2021:

توانائی ، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ این ٹی پی سی ایک خاص کمپنی ہے، جو ہمارے ملک کو وسیع پیمانے پر توانائی فراہم کرتی ہے اور جو ترقی کےلئے بہت ضروری عنصر ہے۔جناب سنگھ این ٹی پی سی کے یوم تاسیس پر خطاب کررہے تھے۔اپنے خطاب میں جناب سنگھ نے کمپنی کی حصولیابیوں ، ماہریت ، مستقبل اہداف  کی وضاحت کی۔ اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے بھارت کی توانائی کے شعبے میں این ٹی پی سی کے رول پر بھی گفتگو کی۔جناب سنگھ نے ریاستوں کو پچھلے مالی سال کے دوران  تقریباً 4500کروڑتوانائی چارجز کے استعمال کے ذریعے منظور کرنے کے عمل کی ستائش کی۔

جناب سنگھ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک قومی کمپنی کے جگہ این ٹی پی سی خود کو ایک بین الاقوامی ادارے کی شکل دے اور اسے توانائی کے شعبے میں سب سے بڑی کثیر ملکی کمپنی بننے کا خواب پورا کرنا چاہئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مزید زور دیا کہ این ٹی پی سی کو مسلسل آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپنی صلاحیت کو بڑھانے کی بھی، کیونکہ ملک میں توانائی کے مطالبات بڑھ رہے ہیں، جن کی تکمیل کے لئے اُسے ایسا کرنا چاہئے۔انہوں نے ایک بلین یونٹ فی دن ریکارڈ پیداوار کےلئے این ٹی پی سی کی ستائش کی۔

جناب آر کے سنگھ نے این ٹی پی سی پلانٹوں کو پیداوار ، تحفظ ، ماحولیات کا تحفظ و اس میں بہتری ، راج بھاشا، بہترین صحت سہولیات، سی ایس آر  و کمیونٹی ترقی اور منصوبہ جاتی نظم کے شعبے میں سورن شکتی ایوارڈ دیئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے شرم کوشل پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔

یوم تاسیس کی تقریب  کا آغاز این ٹی پی سی لمٹیڈ کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ کے ذریعے نوئیڈا میں انجینئرنگ آفس کمپلیکس میں جھنڈا لہرانے کے ساتھ ہوا۔اس تقریب میں این ٹی پی سی کے حکام نے ملک بھر سے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے شرکت کی۔

اس موقع پر وزارت توانائی کے ایڈیشنل سیکریٹری اور مالیاتی مشیر جناب  آشیش اُپادھیائے ، وزارت توانائی میں ایڈیشنل سیکریٹری جناب وویک دیوانگن کے ساتھ ڈائریکٹر(مالیات)جناب انیل کمار گوتم ، ڈائریکٹر (ایچ آر )جناب رمیش بابو وی، ڈائریکٹر (آپریشنس)جناب چندن کمار مونڈل، ڈائریکٹر(کامرشیل)جناب اُجّول کانتی بھٹاچاریہ اور این ٹی پی سی کے دوسرے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

Recommended