Urdu News

آج سری نگر کل مظفرآباد ، یونیسکوکی منظوری نے اڑائی پاکستان کی نیند

آج سری نگر کل مظفرآباد ، یونیسکوکی منظوری نے اڑائی پاکستان کی نیند

جموں و کشمیر کا گرمائی دارالحکومت سری نگر دنیا کے تخلیقی شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔ دنیا کے 49 شہروں میں سے سری نگر کو یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک(UCCN) میں شامل کیا گیا ہے۔ اکتوبر 2019 میں ممبئی اور حیدرآباد کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

ایک ٹویٹ میں، پی ایم مودی نے سری نگر کے لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ سری نگر اپنے دستکاری اور فنکاری کے لئے خصوصی ذکر کے ساتھ یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک(UCCN) میں شامل ہوا ہے۔ یہ سری نگر کے متحرک ثقافتی اقدار کی ایک موزوں پہچان ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 246 شہر پہلے ہی UCCNکی فہرست میں شامل ہیں۔ اس فہرست میں دنیا کے 49 شہروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ یونیسکو کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی معلومات کے مطابق اب ایسے شہروں کی تعداد 295 ہے، جس میں 90 ممالک ہیں۔یہاں ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں، دستکاری اورفنکاری، ادب، موسیقی وغیرہ میں پائیدار شہری ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔

واضح ہوکہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370کے بعد وادی  میں بہت ساری تبدیلیاں آئی ہیں، ترقیاتی سطح پرکشمیر میں کافی کام ہوا ہے۔ اس ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے یونیسکو نے سری نگر کوخصوصی ذکر کے ساتھ یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک (UCCN) میں شامل کیا ہے۔ یہ سری نگر کے متحرک ثقافتی اقدار کی ایک موزوں پہچان ہے۔

سری نگرکو اس انعام نے پڑوسی ملک کے پیٹ میں مروڑ پیدا کردیا ہے۔ امید ہے کہ بہت جلد مظفرآباد بھی ہندوستان کا حصہ ہوگا اور اگلی فہرست میں ’ہندوستانی مظفرآباد‘ یونیسکو کی فہرست میں شامل ہوگا۔

Recommended