Urdu News

ہندوستانی ویکسین :کوویکسین اور کوویشیلڈ کو 96 ممالک میں ملی منظوری ، جانئے کون سے ممالک ہیں؟

ہندوستانی ویکسین :کوویکسین اور کوویشیلڈ کو 96 ممالک میں ملی منظوری

ملک گیر ویکسی نیشن مہم میں اہم رول ادا کرنے والی ویکسینکوویکسین اورکویشیلڈ کو 96 ممالک نے منظور دے دی  ہے۔ منگل کے روز مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود من سکھ منڈاویہ نے کہا کہ یہ ملک کے لوگوں کے لیے راحت کی بات ہے کہ دنیا بھر کے ممالک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو تسلیم کر رہے ہیں۔ ملک میں اب تک 109 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

منگل کے روز مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود من سکھ منڈاویہ نے بتایا کہ ملک میں اب تک اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی 109 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ملک کے ہر فرد کو ویکسین لگانے کے مقصد سے شروع کیے گئے 'ہر گھر دستک' کے تحت ہر کسی کو ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی کو ویکسین کو بھی منظوری دے دی ہے۔  اب تک 8 ویکسین کوایمرجنسی استعمال کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ دو ہندوستانی ویکسینکوویکسین اورکوویشیلڈ کو بھی جگہ مل گئی ہے۔ اب تک 96 ممالک کوویکسین اورکوویشیلڈ کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کووین ایپ کے ذریعے ان ممالک کے بارے میں معلومات آن لائن حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Recommended