جلد ہی ہندوستانی بحریہ میں شامل کرکے میری ٹائم صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا
پروجیکٹ -75 کی تین آبدوزیں ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ پہلے ہی آپریشن میں ہیں
پروجیکٹ-75 کی چوتھی آبدوز 'ویلا' منگل کے روز ممبئی میں ہندوستانی بحریہ کے حوالے کر دی گئی۔ آبدوز 'ویلا' نے ہتھیاروں اور سینسر کے ٹیسٹ سمیت تمام اہم بندرگاہوں اور سمندری تجربات مکمل کر لیے ہیں۔ ان میں سے تین آبدوزیں پہلے ہی ہندوستانی بحریہ کے ساتھ کمیشن میں ہیں۔ آبدوز کو جلد ہی ہندوستانی بحریہ میں شامل کرکے سمندری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔
اس پروجیکٹ کے تحت اسکارپین ڈیزائن کی چھ آبدوزیں بنائی جانی ہیں۔ یہ آبدوزیں فرانسیسی کمپنی نیول گروپ کے تعاون سے مجھگاوں ڈوک شپ بلڈرس لمیٹیڈ(MDL) ممبئی میں بنائی جا رہی ہیں۔ آبدوز 'ویلا' کو 06 مئی 19 کو لانچ کیا گیا تھا۔آج منظور ی کے خط ایم ڈی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر پر ریٹائرڈ وائس ایڈمرل نارائن پرساداور بحریہ کی جانب سے ریئر ایڈمرل کے پی اروِندن نے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں دستخط کئے۔ ہندوستانی یارڈ میں ان آبدوزوں کی تعمیر 'خودکفیل ہندوستان' کی طرف ایک اور قدم ہے۔
ویلا سے پہلے مجھگاوں ڈوک شپ بلڈرس لمیٹڈ نے کالوری، کھنڈیری اور کرنج آبدوزوں کو لانچ کر چکی ہے۔ ایم ڈی ایل نے ملک کے اہم شپ یارڈس میں سے ایک کے طور پر اپنی ساکھ کو برقرار رکھا ہے اور آبدوز بنانے والے ممالک کے خصوصی کلب میں ہندوستان کی رکنیت کو برقرار رکھا ہے۔ سیریز کی پانچویں آبدوز واگیر کو 12 نومبر 2020 کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس نے اپنے پورٹ ٹرائلس کا آغاز کر دیا ہے اور امکان ہے کہ وہ 21 دسمبر کو اپنے پہلے سطح کے مشن پر جائے گا۔