فوج نے ڈوڈہ میں سینک اسکول (فوجی اسکول) میں داخلے کے امتحانات کے لیے کوچنگ کلاسز کا افتتاح کیا۔ ایک فوجی آفیسر نے کوچنگ کلاسز کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے 20 طلبا کلاسز میں شرکت کریں گے اور آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھنے والی ہے۔ اس پہل کا مقصد سینک اسکولوں میں غریب اور دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبا کے داخلہ کو یقینی بنانے کے لیے مدد اور کوچنگ فراہم کرنا ہے۔
چونکہ غریب طلبا کے لیے نجی اداروں میں کوچنگ کرنا بہت مشکل ہے، وہاں داخلہ اور پھر درس کے لئے بھاری رقومات درکار ہوتی ہے۔جس وجہ سے غریب طلباکی تعلیم متاثر ہو جاتی ہے۔ اس لیے طلبہ کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کے روشن مستقبل کے لیے انہیں اچھی تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ سینک اسکول کے داخلے کے امتحان کے لیے طلباکی رہنمائی اور تیاری کا نامور سینک اسکولوں میں نشستیں حاصل کرنے میں مدد فراہم کرکے خطے کو مستحکم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ بھارتی فوج کے کمپنی کمانڈر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے تعلیم کی اہمیت و فادیت پر روشنی ڈالی اور طلباکو اپنے مقصد کے حصول کے لئے سخت محنت کرنے کی تلقین کی۔ کوچنگ کلاسسز شروع ہونے پر طلبااور ان کے والدین کی طرف سے زبردست ردعمل ملا ہے۔فوج نے ہی اْن کے بچّوں کے آن لائن فارم داخل کرنے میں مدد کی ہے۔