Urdu News

صدر جمہوریہ را م ناتھ کووند نے چھٹھ پوجا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی

صدر جمہوریہ را م ناتھ کووند نے چھٹھ پوجا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی

چھٹھ پوجا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے فطرت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے تئیں اپنے عزم کو مضبوط کرنے کی خواہش کی ہے۔

منگل کو یہاں جاری ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا، " چھٹھ پوجا کے موقع پر، میں ملک اور بیرون ملک مقیم اپنے تمام ہندوستانی شہریوں کو اپنی گرمجوشی سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ''

انہوں نے کہا کہ چھٹھ پوجا ملک میں منائے جانے والے قدیم ترین تہواروں میں سے ایک ہے۔ اس کی اہمیت ڈوبتے سورج کی پوجاہے۔ چھٹھ پوجا کے موقع پر، عقیدت مند دن کے وقت سخت فاقہ رکھتے ہیں اور پھر بعد میں دریاؤں اور تالابوں کے پانی میں مقدس غسل کرکے اس پوجا کا اختتام کرتے ہیں۔ یہ تہوار سورج بھگوان اور پوری فطرت کے ساتھ اپنے تعلق کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔

صدر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ تہوار فطرت کے ساتھ ہمارے ابدی تعلق کو مزید مضبوط کرے اور ماحولیات کے تحفظ کے ہمارے عزم کو تقویت دے۔

Recommended