زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ دنیا میں ہندوستان کے نامیاتی کھاد کی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
تومر نے منگل کو ٹویٹ کیا اور مطلع کیا کہ ہندوستان نے سال 2020-21 میں $ 1040 ملین کی آرگینک فوڈ مصنوعات برآمد کیں۔ یہ تعداد گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔
تومر نے کہا کہ مقدار کے لحاظ سے، مالی سال 2020-21 کے دوران آرگینک فوڈ مصنوعات کی برآمد 39 فیصد بڑھ کر 8 لاکھ 88 ہزار 179 میٹرک ٹن (ایم ٹی) ہو گئی جبکہ 20-2019 میں 6 لاکھ 38 ہزار 998 میٹرک ٹن برآمد کیا گیا تھا۔ نامیاتی مصنوعات میں یہ اضافہ COVID- 19وبائی امراض کی وجہ سے نقل و حمل اور آپریشنل چیلنجوں کے باوجود حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کسانوں کی محنت رنگ لارہی ہے۔ ہندوستانی آرگینک فوڈ پروڈکٹس پوری دنیا میں اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔
تومر نے کہا کہ ہندوستانی حکومت ایسے فیصلے کرتی ہے جس سے کسانوں کو فائدہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام خریداری مراکز پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر دھان کی خریداری جاری کر دی گئی ہے۔ خریف مارکیٹنگ کے سیشن 2021-22 میں اب تک 35ہزار،273 کروڑ کادھان4 نومبرتک خریداگیاہے۔اس سے 10 لاکھ سے زائد کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔