Urdu News

وزیر اعظم نے ’من کی بات‘ کے لیے تجاویز طلب کیں

وزیراعظم نے من کی بات کے لئے آراء طلب کیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے 28 نومبر کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے لیے عوام سے تجاویز طلب کی ہیں۔ یہ ’من کی بات‘ کی 83 ویں قسط ہوگی۔

وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا اور کہا’میں اس مہینے کی 28 تاریخ کو منعقد ہونے والے’من کی بات‘ کے ممکنہ موضوعات پر آپ کی رائے جاننا چاہتا ہوں۔ آپ MyGovیا NaMoایپ پر اپنی رائے شیئر کر سکتے ہیں یا آپ 1800117800 نمبر پر اپنا پیغام ریکارڈ بھی کر سکتے ہیں۔

24 اکتوبر کو نشر ہونے والے من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نے ڈرون ٹیکنالوجی میں ملک کو لیڈر بنانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ مہم ’ووکل فار لوکل‘ کے تحت، تہواروں کے دوران مقامی پیداوار خریدنے کے علاوہ، انہوں نے سنگل یوز پلاسٹک سے آزاد اور صفائی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

100 کروڑ کورونا ویکسی نیشن پروگرام کی کامیابی کا کریڈٹعوام  کو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اسے ہندوستان کی صلاحیت کی علامت قرار دیا۔

یوم اقوام متحدہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھاکہ ہندوستان اپنے قیام سے ہی اقوام متحدہ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ ہندوستان نے آزادی سے قبل 1945 میں اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کیے تھے۔

Recommended