Urdu News

غیر قانونی وصولی معاملے میں انیل دیشمکھ کو29 نومبر تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا

غیر قانونی وصولی معاملے میں انیل دیشمکھ کو29 نومبر تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے غیر قانونی وصولی کے معاملے میں پیر کے روز سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو29 نومبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ عدالت نے انل دیش مکھ کو عدالتی حراست کے دوران طبی سہولیات اور بستر کی سہولت فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے، تاہم ان کے گھر کے  کھانے کی مانگ کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

غیر قانونی وصولی معاملے میں منی لانڈرنگ کے زاویے سے پوچھ گچھ کے بعد انل دیکھ مکھ کی حراست پیر کے روز ختم ہونے کے بعدای ڈی نے انہیں خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ این ڈی پی ایس کورٹ میں ای ڈی کے وکیل نے دوبارہ انل دیشمکھ کی ای ڈی کی تحویل کا مطالبہ کیا لیکن انل دیشمکھ کے وکیل نے کہا کہ یہ مقدمہ کسی مجرم کے کہنے پر درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اس کے بعد جج ایم جے دیش پانڈے نے انل دیشمکھ کو عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم جاری کیا ہے۔

انل دیش مکھ کے وکلا انیکیت نکم اور اندرپال سنگھ نے مطالبہ کیا کہ انل  دیشمکھ کی عمر، کمر میں درد اور خراب طبیعت کو دیکھتے ہوئے عدالتی حراست میں بسترکا انتظام، طبی سہولیات اور گھر کا کھانا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔  جج نے گھر کے کھانے کا مطالبہ مسترد کر دیا تاہم بستر اور طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Recommended