Urdu News

امریکہ کے نو منتخب صدرجوبائیڈن کو صدرجمہوریہ ،وزیراعظم ،سونیاگاندھی اور راہل گاندھی کی مبارک باد

امریکہ کے نو منتخب صدرجوبائیڈن کو صدرجمہوریہ ،وزیراعظم ،سونیاگاندھی اور راہل گاندھی کی مبارک باد

امریکہ کے نو منتخب صدرجوبائیڈن کو صدرجمہوریہ ،وزیراعظم ،سونیاگاندھی اور راہل گاندھی کی مبارک باد

نئی دہلی ، 08 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر بننے جارہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، ہندستانی نژاد کملا ہیریس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر ہوں گی۔ بائیڈن کی فتح کے بعد سے ، انہیں ملک اور بیرون ملک مبارکبادیں ملنا شروع ہوگئیں۔ بائیڈن اور کملا ہیریس کو صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ہندستان کی بہت سی سیاسی شخصیات نے مبارکباد دی ہے۔

صدر رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کیا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر منتخب ہونے پر جوزف آربائیڈن اور نائب صدر منتخب ہونے پر کملا ہیرس کو میری طرف سے مبا رکباد۔امیدکرتاہوں کہ بائیڈن کی کامیاب دور حکومت میں ہندستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ اتنی بڑی کامیابی پر جو بائیڈن کو مبارکباد ! بطور نائب صدر ، ہندستان اور امریکہ کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں آپ کا تعاون اہم اور قابل قدر تھا۔ میں ہند امریکہ تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لیے ایک بار پھر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

اگلی ٹویٹ میں ، وزیر اعظم نے نائب صدر منتخب ہونے پر ہندوستانی نژاد کملا ہیرس کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کملا ہیرس کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ آپ کی کامیابی تمام ہندستانی امریکیوں کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت اورتعاﺅن سے ، ہند امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے امریکہ میں جوبائیڈن کے 46 ویں صدراورکملا ہیرس کے نائب صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن اور نائب صدرکملا ہیرس کی ذہین اور پختہ قیادت آنے والے دنوں میں ہندستان کو ایک قریبی شراکت کے طور پر دیکھتی ہے جو ہمارے لیے اور پوری دنیا میں امن و ترقی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور جو بائیڈن کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ جو بائیڈن کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ وہ امریکہ کو متحد کریں گے اور اسے ایک مضبوط سمت دیں گے۔ ہندوستانی نژاد کملا ہیرس کو نائب صدر منتخب ہونے پر انہوں نے لکھا کہ ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر کی جڑیں ہندستان میں ہیں۔

Recommended