Urdu News

ہاردک پانڈیا سے کسٹم نے قیمتی گھڑیاں ضبط کیں، آل راونڈرنے دی صفائی

ہاردک پانڈیا سے کسٹم نے قیمتی گھڑیاں ضبط کیں، آل راونڈرنے دی صفائی

ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کا تنازعات سے پرانا ناطہ رہا ہے۔ وہ کبھی ٹی وی شو پرخواتین کو لے کر نازیبا تبصرے کرنے توکبھی کسی اور معاملے کو لے کر تنازعات میں پھنستے رہے ہیں۔اب وہ ایک نئے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ ٹی۔20ورلڈ کپ کے بعددبئی سے واپس آتے وقت  ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی کروڑوں کی مالیت کی گھڑیاں ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم نے ضبط کی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی قیمت 5 کروڑ روپے ہے اور پانڈیا کے پاس نہ تو ان کے بل تھے اور نہ ہی انہوں نے اپنے سامان میں ان کا ذکر کیا۔ تنازعہ بڑھتے ہی پانڈیا نے خود اس پر وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گھڑیوں سے متعلق دستاویزات کسٹم کے حوالے کر دیئے ہیں اور ان کی قیمت 5 کروڑ نہیں بلکہ 1.5 کروڑ ہے۔

پانڈیا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا،’دبئی سے ممبئی ایئرپورٹ آنے کے بعد میں خود اپنے سامان کے ساتھ کسٹم کاؤنٹر پر گیا۔ میں نے انہیں دبئی سے خریدی گئی اشیا  کے بارے میں آگاہ کیا اور کسٹم ڈیوٹی بھی ادا کی۔ اس اعلان کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ محکمہ کسٹم نے مجھ سے خریداری کے دستاویزات مانگے تھے، جو میں نے جمع کراددیئے‘۔

انہوں نے مزید کہا’میں ہندوستانی قانون کا احترام کرتا ہوں۔ دبئی میں خریدی گئی گھڑیوں کی قیمت سوشل میڈیا پرجو بتائی گئی، وہ  غلط ہے۔ میں نے قانون کے مطابق گھڑیاں خریدی ہیں۔ اس کے تمام کاغذات میرے پاس ہیں۔ اس پر قواعد کے مطابق جو بھی ٹیکس لگایا گیا ہے، وہ ادا کر دیا گیا ہے۔ میں ملک کے قانون پر عمل کرنے والا انسان ہوں اور یہ  یقین دلاتا ہوں کہ میں ممبئی کسٹمس ڈپارٹمنٹ سے مکمل تعاون کروں گا۔ میں انہیں اس معاملے میں درکار قانونی دستاویزات فراہم کروں گا۔ مجھ پر قانون کی خلاف ورزی کا جو بھی الزام لگایا جا رہا ہے،وہ غلط ہے‘۔

Recommended