Urdu News

انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کیا کوالیفائی، اٹلی کو مزید کرنا ہوگا انتظار

انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کیا کوالیفائی، اٹلی کو مزید کرنا ہوگا انتظار

انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ نے قطر میں اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے لیکن فٹ بال کی مضبوط ٹیموں میں شمار کی جا تی رہی اٹلی کومزید انتظار کرنا ہوگا۔ اٹلی کی ٹیم کو چار سال پہلے کی طرح پھر سے پلے آف میں کھیلنا ہوگا۔ اٹلی نے شمالی آئرلینڈ کے خلاف اپنا میچ بغیر گول کے برابری پر کھیلا، جس سے یورپی چیمپیئن اپنے کوالیفائنگ گروپ میں سوئٹزرلینڈ کے بعددوسرے مقام پرہی۔ سوئٹزرلینڈ نے بلغاریہ کو 4-0 سے ہرا کر اٹلی کو پیچھے چھوڑ دیا اور گروپ سی میں سرفہرست رہ کر شاندار طریقے سے ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی۔

اٹلی اور سوئٹزرلینڈ اپنے آخری میچ میں یکساں 15 پوائنٹس کے ساتھ میدان میں اترے تھے۔ گول کے فرق کی وجہ سے اٹلی گروپ میں سرفہرست تھا، لیکن میچ ڈرا کھیلنے کی وجہ سے اس کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات ختم ہو گئے۔

سوئٹزرلینڈ کی طرح ہی انگلینڈ نے بھی قطر کا براہ راست ٹکٹ کٹوالیا۔ اس نے سان مارینو کو 10-0 کے بھاری فرق سے شکست دے کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ انگلینڈ نے کوالیفائنگ میں 39 گول کیے جوکہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ گول ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری کین نے چار گول کیے، جس سے انگلینڈ کی جانب سے ان کے  مجموعی گولس کی تعداد48 ہوگئی ہے۔ اب وہ وین رونی کے قومی ریکارڈ سے صرف پانچ گول پیچھے ہیں۔ کین نے اپنے تمام گول پہلے ہاف میں کئے۔

یہ 1964 کے بعد  پہلا موقع ہے جب انگلینڈ کسی میچ میں اپنے گول میں دوہرے ہندسے تک پہنچا ہے۔ کین کے علاوہ ہیری میگوائر، ایملی اسمتھ رو، ٹائرون مِنگس، ٹیم ابراہم اور بوکایو ساکا نے بھی گول کئے۔ اسکاٹ لینڈ نے گروپ ایف کے فاتح ڈنمارک کو 2-0 سے ہرا کر کوالیفائنگ میں اپنی جیت کا سلسلہ بڑھا یا۔ اس کے ساتھ ہی اسکاٹ لینڈ بھی اٹلی کی طرح پلے آف میں میں حصہ لے گا۔ انگلینڈ کے گروپ میں پولینڈ آخری  میچ میں ہنگری کے خلاف 2-1 سے شکست کے باوجود دوسرے نمبر پر رہا۔

Recommended