Urdu News

تریپورہ فسادات: فساد کی وجہ جان کر ہوجائیں گے حیران، جانئے کیا ہے سچائی؟

تریپورہ فسادات: فساد کی وجہ جان کر ہوجائیں گے حیران، جانئے کیا ہے سچائی؟

انڈیا نیرٹیو

تریپورہ فسادات کی کہانی ایک داستان کی طرح ہے۔ مطلب جتنے لوگ، اتنی باتیں، کبھی آپ نے سوچا ہے کہ تریپورہ فساد کی اصل وجہ کیا ہے؟  تریپورہ فساد میں ملوث کون لوگ ہیں؟ تریپورہ کے اصل ساکن کون ہیں؟

ان سب کا جواب اگر ایک سطر میں بیان کیاجائے تو یہی ہے کہ تریپورہ کے اصل لوگ محض چند فیصد ہیں۔ باقی بنگلہ دیشی ، پریپورہ میں بھرے پڑے ہیں۔ آپ سب کو یاد ہوگا کہ بنگلہ دیش میں درگا پوجا پر کافی ہنگامہ ہوا تھا، اور چند متشدد اور جھوٹی شہرت کے بھوکے لوگوں نے ہندو مسلم کا بہانہ بنا کر فساد برپا کردیا تھا۔ اس فساد نے قرب و جوار میں ایک مذہبی آگ لگا دی تھی۔ تریپورہ میں بھی بہت بڑی تعداد میں لوگ بنگلہ دیش سے بھاگ کر آباد ہوئے ہیں۔ دونوں فسادات ایک ساتھ آگے چل کر ایک بھیانک شکل اختیار کیا اور تریپورہ کا حادثہ پیش آیا۔ اس میں ہندو مسلم کا کوئی زمینی مسئلہ نہیں ہے بلکہ دو ملکوں اور متشدد لوگوں کی گہری چال ہے تاکہ ملک میں ہندو مسلم بھائی چارگی میں کمی آئے اور باہر کی طاقت اس سے فائدہ اٹھا کر ہمارے خلاف باتیں کریں۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان میں ہندو مسلم کی بھائی چارگی صدیوں پر محیط ہے۔ ہندو اور مسلم دونوں کو مل کر اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی بحالی کے لیے کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہندواور مسلم اتحاد اور اتفاق ، ایک ساتھ مل کر قوم و ملک کی ترقی میں معاون ہوسکے۔

Recommended