مظفر پور، 18 نومبر(انڈیا نیرٹیو)
بہار میں پنچایت انتخابات کے دوران عجیب و غریب نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں، ایک ہی خاندان کے کئی افراد انتخابی میدان میں قسمت آزما رہے ہیں تو وہیں خاندان کے کسی ممبر کو جیت مل رہی ہے تو کوئی انتخاب ہار رہا ہے۔ بدھ کے روز یہاں ووٹوں کی گنتی کے دوران چترسی پنچایت سے ایسی ہی ایک خبر سامنے ا?ئی ہے جہاں پوتے نے مکھیا کا عہدہ جیت لیا، لیکن دادا الیکشن ہار گئے۔
جہاں اورائی میں ساس اوربہو اورمکھیا عہدہ کی لڑائی بھی دلچسپ رہی، وہیں مینا پور کے مکھیا عہدہ کے لئے میدان میں اترے دادا۔ پوتا کی لڑائی بھی کافی مز یدار رہی۔ بدھ کے روز ہوئی ووٹوں کی گنتی میں پوتے دیواکر کمار نے مکھیا کے عہدے پر کامیابی حاصل کی جب کہ دادا مہانند رائے انتخاب ہار گئے۔
واضح ہو کہ سبکدوش ہونے والے مکھیا مہانند رائے سمیت کئی دوسرے امیدوار مکھیا کے عہدے کے لیے قسمت آزما رہے تھے۔ جہاں دیواکر کمار نے ببیتا دیوی کو شکست دے کر مکھیا کا عہدہ اپنے نام کر لیا۔ لیکن اس انتخابی میدان میں دادا پوتے کی لڑائی بھی دلچسپ رہی۔
26 پنچایتوں میں صرف ایک سبکدوش مکھیا سنگیتا دیوی ہرسر پنچایت سے دوبارہ مکھیا بننے میں کامیاب ہوئی۔ دیواکر کمار سمیت کئی امیدوار مکھیا بننے میں کامیاب رہے۔ 26 پنچایتوں میں سے 25 نئے انتخابی میدان میں مکھیا اپنی قسمت آزمانے میں کامیاب ہوئے۔ حالانکہ کئی مکھیا آمنے سامنے کی لڑائی میں بھی نظر نہیں آئے۔