ہندوستان کے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے پر مسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام ہندوستانیوں خصوصاً سکھ برادری کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
گرو نانک دیو کی زندگی اور تعلیمات میں محبت، ہمدردی اور قربانی کا مضمر پیغام انسانیت کی روحانی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ ان کے خیالات ہمیں اپنی زندگیوں میں امن اور بھائی چارے کے نظریات کی تقلید کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ گرو نانک دیو نے ایک سادہ زندگی گزارتے ہوئے ’ایک اومکار ستنام، کرتا پورکھ‘ کے حصول کے ذریعہ خدمت کرنے پر زور دیا۔
آئیے ہم سب گرو نانک دیو جی کے نقش قدم پر چلیں اور اپنے معاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد کے جذبے کو مضبوط کریں۔
ہندی میں صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔