Urdu News

انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: روہت شرما نے شاہد آفریدی کا چھکوں کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: روہت شرما نے شاہد آفریدی کا چھکوں کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

ٹیم انڈیا کے  ٹی۔20 کپتان روہت شرما نے جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف 36 گیندوں پر 55 رن کی اننگ کھیلی اور اس دوران پانچ چھکے لگائے۔ جیسے ہی روہت نے چوتھے اوور کی چوتھی گیند پر ایڈم ملنے کی گیند پر پل شاٹ کھیل کر میچ کا پہلا چھکا لگایا ویسے ہی  ایک خاص معاملے میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

روہت نے بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 450 چھکے لگانے میں آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ روہت نے یہ کارنامہ 404 ویں اننگ میں انجام دیا جبکہ آفریدی نے 487 اننگ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ روہت بین الاقوامی کرکٹ میں 450+ چھکے لگانے والے واحد ہندوستانی ہیں۔

مجموعی طور پر کرس گیل اور آفریدی ان سے آگے ہیں۔ گیل کے کھاتے میں 553 بین الاقوامی چھکے ہیں جب کہ آفریدی نے کل 476 چھکے لگائے ہیں۔ روہت کی بات کریں تو اب ان کے کھاتے میں کل 454 بین الاقوامی چھکے درج ہو چکے ہیں۔ روہت نے 43 ٹیسٹ میچوں میں 63 چھکے، 227 ون ڈے میں 244 اور 118 ٹی 20 انٹرنیشنل میں 147 چھکے لگائے ہیں۔ دوسرے T20انٹرنیشنل میں، روہت نے ملنے کی گیند پر دو چھکے اورمشیل سینٹنر کی گیند پر تین چھکے لگائے۔ روہت جس طرح سے کھیل رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ وہ جلد ہی آنے والے وقت میں سب سے زیادہ بین الاقوامی چھکوں کے معاملے میں آفریدی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

T20انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکوں کی بات کریں تو روہت اس معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل روہت سے آگے ہیں۔ گپٹل نے 111 میچوں میں کل 161 چھکے لگائے ہیں، جب کہ روہت نے 118 میچوں میں 147 چھکے لگائے ہیں۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکوں کے معاملے میں گیل تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 124 چھکے لگائے ہیں۔ اگر روہت اس سیریز کے آخری میچ میں کھیلتے ہیں اور تین چھکے لگاتے ہیں تو وہ ہندوستان کے لیے 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔

Recommended