وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ کی 'فوجی ایوارڈ تقریب' میں شرکت کی
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان روٹی بیٹی کے ساتھ فوجی رشتہ بھی ہے۔ حال ہی میں، نیپال کے آرمی چیف جنرل پربھورام شرما کو ہندوستان کے صدر نے 'جنرل آف دی انڈین آرمی ' کے اعزازی عہدے سے نوازا تھا۔ اب لیپولیکھ کے راستے دھارچولا سے مانسرور جانے کا راستہ بھی بن گیا ہے۔ یہ راستہ ثقافتی نقطہ نظر کے ساتھ ساتھ خطے کے معاشی اور اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بھی بہت اہم ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز اتراکھنڈ میں 'سینک سمان سماروہ' میں شرکت کی اور 1999 میں کارگل جنگ کے دوران عظیم قربانی دینے والے حوالدار کندن سنگھ کدایت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ساڑھے سات سالوں میں اتراکھنڈ سمیت پورے ملک میں ریل روڈ اور ہوائی رابطہ کے معاملے میں تاریخی کام ہوا ہے۔ اتراکھنڈ کے چار دھام کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ہر موسم والی سڑک کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اتراکھنڈ کے رودر پور، ہریدوار اور پتھورا گڑھ اضلاع میں میڈیکل کالج کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ ہندوستان کے ہر ضلع میں کم از کم ایک میڈیکل کالج ہونا چاہیے، اسی لیے ہر ریاست میں ایمس کھولنے کی سمت میں کام چل رہا ہے۔ اب اتراکھنڈ کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج بھی کھل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں ملک میں 1200 کے قریب آکسیجن پلانٹس لگائے گئے ہیں اور جلد ہی ملک بھر میں 4000پی ایس اے پلانٹس لگادیئے جائیں گے۔ آج ہر غریب خاندان کو ’آیوشمان بھارت یوجنا‘ کے تحت پانچ لاکھ روپے کا ’ہیلتھ کور‘ ملا ہے۔ ملک کے ہر کسان کے کھاتے میں سالانہ 6000 روپے جمع کیے جا رہے ہیں۔ اب حکومت 2024 تک 'ہر گھر پانی اور ہر نل میں جل' فراہم کرنے کے عہد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ اس دوران ہم ان عظیم انسانوں، ان ہیروز اور اہم شخصیات کو بھی یاد کر رہے ہیں جنہوں نے آزادی کے لیے کام کیا یا قربانیاں دیں۔
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت فوجیوں کے وقار اور بہبود کے لیے پوری طرح پابند ہے۔ سال2006 سے پہلے ریٹائر ہونے والے حوالدار کو نائب صوبیدار کے رینک پر نظرثانی شدہ پنشن کا فائدہ نہیں مل رہا تھا۔ لیکن ہماری حکومت نے 2006 سے پہلے ریٹائر ہونے والے حوالدار کو آنریری نائیک صوبیدار کا رینک دیا جس سے انہیں بھی تمیم شدہ پنشن کا فائدہ مل رہا ہے۔ ایسے تقریباً 75,250 نائک صوبیدار ہیں۔ اسی طرح برسوں سے کی جا رہی ’ون رینک ون پنشن‘ کی مانگ بھی پوری کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل جب میں ریزانگ لاگیا تو وہاں 1962 میں چین کے ساتھ ہوئے جنگ کے وقت ریزانگ لا کی جنگ میں کمپنی کمانڈر کے طور پر تعینات رہے ریٹائر ڈ بریگیڈیئر آر وی جٹار جی سے ملاقات ہوئی۔اس عمر میں بھی ان کی آنکھوں میں ملک سے محبت کا جذبہ دیکھ کر الوطنی کا جذبہ دیکھ کر فطری طور پر میرا ہاتھ ان کے قدموں میں چلا گیا۔