پٹھان کوٹ، 22 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
جموں و کشمیر اور پاکستان کی سرحد کے قریب پنجاب میں پٹھانکوٹ فوجی چھاؤنی کے تروینی گیٹ کے قریب گرینیڈدھماکے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
واقعے کے بعد ہی پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو اطلاع ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا۔ پولیس اس کی تصدیق کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کر رہی ہے۔
ضلع کے ایس ایس پی سریندر لامبا نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرچ آپریشن جاری ہے۔