Urdu News

این آئی اے نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملات کو لے کر کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے ماری کی

این آئی اے نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملات کو لے کر کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے ماری کی

سری نگر، 22نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی فنڈنگ کو لے کر، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو سری نگر سمیت کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ دہشت گرد فنڈنگ کیس کے سلسلے میں این آئی اے نے سرینگر کے لال چوک میں انسانی حقوق کے کارکن کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ یہ چھاپے دہشت گرد نیٹ ورکس اور دہشت گرد تنظیموں کے اوور گراؤنڈ ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی این آئی اے کی کوشش کا حصہ ہے۔

اس سلسلے میں اب تک تقریباً ایک درجن لوگوں کو این آئی اے نیحراست میں لیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چھاپے شہر کے امیرا کدل لال چوک اور سونوار کے علاقوں میں مارے گئے ہیں۔ واضح رہے پچھلے سال بھی این آئی اے نے سری نگر اور کشمیر کے دیگر حصوں میں انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت مختلف افراد کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مارے تھے۔

 رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آج کے چھاپوں کے دوران ایجنسی کو مقامی پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں نے مدد فراہم کی جنہوں نے دفاتر کی اچھی طرح تلاشی لی۔

Recommended