Urdu News

پاکستان کے 70 زائرین پر مشتمل وفد نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیا پر دی حاضری

پاکستان کے 70 زائرین پر مشتمل وفد نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیا پر دی حاضری

وفد نے بھارت اور پاکستان میں امن اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کیں

محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے 718 ویں عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان سے 70زائرین کا وفد بھارت آیا ہے۔ آج یہ وفد درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء پر حاضری دی۔  پاکستان بھارت میں امن اور ہم آہنگی۔  پوری دنیا سے کورونا وائرس کی وبا کے اختتام کے لیے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔ وفد درگاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ہے اور چراغاں بھی کیا۔

 درگاہ کے چیف انچارج کاشف نظامی نے بتایاکہ حضرت خواجہ محبوب الٰہی کا عرس کورونا وائرس وباء کی وجہ سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق منایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ 22-24نومبر تک منائے جانے والے اس عرس تقریب کو سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں سے کورونا وائرس وباء کی وجہ سے عرس تقریب کا چھوٹے پیمانے پر منایا جارہا ہے لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس وباء کے کم اثر کو دیکھتے ہوئے تقریب کو تھوڑا بہتر انداز میں منعقد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود بھی کورونا وائرس سے متعلق پروٹوکول پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج شام پاکستان کے وفد نے درگاہ کا دورہ کیا، چادر پوشی اور گلپوشی بھی انہوں نے کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے درگاہ میں منعقد ہونے والے عرس میں پاکستان سے وفود شرکت نہیں کر پارہے تھے۔ لیکن اس بار  حکومت ہند نے انہیں اجازت دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس وقت یہ وفد درگاہ کے صحن میں آیا تھا۔  پولیس نے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے تھے اور کسی کو بھی درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

Recommended