Urdu News

ایمٹی ایران کے خطرے کے بارے میں اسرائیل کی دنیا کو وارننگ

ایمٹی ایران کے خطرے کے بارے میں اسرائیل کی دنیا کو وارننگ

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر ایال ہولاتا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو دنیا کو غیر معمولی خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اتوار کے روز بحرین میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (IISS) کی ایک کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ ایران کی جانب سے پورے خطے میں کی جانے والی تمام جارحانہ سرگرمیوں کے بارے میں بات کی ہے، جو تہران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی صورت میں ایک بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے زور دے کرکہا کہ اگرایران نے اپنے جوہری عزائم مکمل کرلیے تو خطہ کبھی بھی ایسا نہیں ہوگا جیسا کہ ہم آج دیکھتے ہیں۔ اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اگراس خطرے کو روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو دنیا کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے بارے میں خبردار کیا جو موجودہ عدم پھیلاؤ نظام کو تباہ کر دے گی۔اسرائیلی عہدیدار نے نشاندہی کی کہ ایران نے پہلے جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکا تھا جب اسے پختہ ہدایت دی گئی تھی۔ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہ دینے کے لیے متحد کوششوں پر زور دیا تھا۔

قابل ذکرہے کہ ہولاتا نے "ملیشیا، میزائل اور نیوکلیئر ہتھیاروں کا پھیلاؤ" کے عنوان حکومتی وزرااور خطے میں سیکیورٹی چیلنجز پر ماہرین کے سالانہ مناما ڈائیلاگ فورم میں شرکت کی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہو سکتا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ہر چیز پر متفق نہ ہوں لیکن ان کے اہداف مشترک ہیں جن میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا اور اس کی علاقائی بالادستی کو محدود کرنا شامل ہے۔اسرائیلی عہدیدار کایہ بیان ایک ایسیوقت میں سامنے آیا ہیجب ایران کے لیے امریکی ایلچی، رابرٹ میلے نے گذشتہ جمعے کو خبردار کیا تھا کہ تہران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ’پوانٹ آف نو ریٹرن‘کے قریب پہنچ گیاہے۔ انہوں نے ایران کی طرف سے یورینیم کی افزودگی کی مقدار بڑھانے پر بھی خبردار کیا۔

Recommended