Urdu News

میں سمجھتا ہوں کہ فلموں کو وقت اور مقام کی تصویر ہونا چاہیئے : ’’ گوداوری ‘‘ فلم کے ڈائریکٹر نکھل مہاجن

’’ گوداوری ‘‘ فلم کے ڈائریکٹر نکھل مہاجن

 

 

نئی دلّی ،23 نومبر/ میں  سمجھتا ہوں کہ اگر کوئی فلم ’’ گوداوری ‘‘ کو 2070 ء میں دیکھے تو اسے یہ اندازہ ہو جانا چاہیئے کہ دریائے گوداوری 2020 ء میں کیسا تھا ۔ اس لئے  ، میں چاہتا ہوں کہ فلم کو وقت  اور مقام کی ایک تصویر کی طرح ہونا چاہیئے ۔ یہ بات آج گوداوری کے ہدایت کار نکھل مہاجن  نے   گوا کے پناجی میں جاری اِفّی – 52 میں کہی ۔

          جناب مہاجن نے مزید کہا کہ ہماری فلم ، ہمارے دور کے سب سے اہل فلم ساز نشی کانت کامت کے لئے خراج عقیدت ہے ، وہ ہم سب کے بہت قریب تھے ۔ میں اور جتیندر جوشی ( جو لیڈ رول میں ہیں ) نے یہ طے کر لیا تھا کہ ہم ان پر فلم بنائیں گے ۔ پونے – 52 اور باجی کے بعد یہ میری تیسری فیچر فلم ہے ۔

6-2M877.jpeg

          فلم اس پس منظر میں شروع ہوتی ہے کہ ’ ہیرو ‘ کو یہ بات پتہ چلتی ہےکہ اس کی جلد ہی موت ہونے والی ہے ۔ گوداوری میں اس کردار کے سفر کو دکھایا گیا ہے ، جو اپنے  خاندان کے مستقبل کو محفوظ  کرنے اور روایات کا تحفظ کرنے کی تیاری شروع کرتا ہے ۔

          ’ دریا ‘ زندگی کی شہ رَگ ہوتے ہیں اور یہ ایک تہذیب تشکیل دیتے ہیں اور گوداری بھی ایسا ہی ایک دریا ہے ۔ یہ ایک بہت مقدس اور اہم دریا ہے اور لوگوں کو یقین ہے کہ اس دریا میں جادو کی قوت ہے ۔ میں نے فلم کی وجہ سے ہی پہلی مرتبہ  گوداوری کو دیکھا ۔  ایک مکمل نئے شہر کو دیکھنا  اور اسے ایک فلم میں دکھانا  ایک شاندار تجربہ تھا ۔

WhatsAppImage2021-11-23at7.10.01PMODIA.jpeg

 

فلم کے بارے میں  :

          نکھل مہاجن کی گوداوری ، ناسک کے موجودہ دور کے بارے میں  ہے ، جو مہاراشٹر کا ایک شہر ہے اور گوداوری دریا کے کنارے واقع ہے۔ یہ فلم ایک چڑچڑے زمیندار اور اس کے اہل خانہ کی کہانی ہے ، جس کو دو اموات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایک کے بارے میں وہ پہلے سے جانتے تھے لیکن دوسرے کے بارے میں وہ بالکل تیار نہیں تھے ۔ فلم میں جتیندر جوشی لیڈ رول میں ہیں ۔

          اس کی وجہ سے زمیندار روحانی  سفر کے لئے نکلتا ہے ، جس سے اس کا گوداوری سے تعلق  شروع ہوتا ہے اور یہ زندگی  اور موت سے متعلق  ایک گہرا فلسفیانہ سفر ہے ۔

 ہدایت کار کے بارے میں :

          نکھل مہاجن ہدایت کار اور مصنف  ہیں ، جنہوں نے گوداوری ( 2021 ) ، پونے – 52 ( 2013 ) اور بیتال ( 2020 ) بنائی ہے ۔

Recommended