مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء اور سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔منگل کو ایک مبارکبادی پیغام میں شاہ نے ٹویٹ کیاکہ’لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کو سالگرہ مبارک ہو۔ آپ نے اپنی دانشمندی اور تجربے سے ایوان کے وقار اور جمہوری عمل کو تقویت دے کر ملک کی ترقی کو تیز کرنے میں متاثر کن تعاون متاثر پیش کیا ہے۔ میں بھگوان ے آپ کی صحت مند زندگی اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہوں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا’وہ بھارت کی پارلیمانی روایات کو مضبوط کرنے اور ہمارے ملک میں جمہوری ادارے کی تعمیر کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بڑلا کی اچھی صحت اور لمبی زندگی کی خواہش کا اظہار کیا۔
مرکزی قومی شاہراہوں اور سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے بھی لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کی صحت مند اور لمبی زندگی کی خواہش کا اظہار کیا۔ لوک سبھا کے تمام ممبران نے بھی بڑلا کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی۔ بڑلا کو مبارکباد دیتے ہوئے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ قومی مفاد کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے اسپیکربڑلا کے اٹھائے گئے اقدامات نے ہماری پارلیمانی جمہوریت کو مزید تقویت بخشی ہے اور لوک سبھا کے کام کاج میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کی پیدائش 23 نومبر 1963 کو راجستھان کے کوٹا میں ہوئی تھی۔