Urdu News

نیپال اور بھارت کورونا ویکسین کے سرٹیفیکیشن کی منظوری دینے پرمتفق

نیپال اور بھارت کورونا ویکسین کے سرٹیفیکیشن کی منظوری دینے پرمتفق

نیپال اور ہندوستان نے منگل کے روز کووڈ۔ 19 ویکسین کے سرٹیفیکیشن کی منظوری دینے پر اتفاق کیا۔نیپال میں ہندوستان کے سفیر ونے موہن کواترا اور نیپال کے ہیلتھ سکریٹری روشن پوکھریل نے اس سلسلے میں مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

دراصل کورونا ویکسین کی باہمی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کے مسافروں کو پریشانی کا سامنا تھا۔ نیپال کی وزارت صحت کے مطابق جن لوگوں کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے،وہ اب ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھا کر دونوں ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ نیپال اپنی آبادی کواینٹی کورونا وائرس کے ٹیکے لگانے کے لیے ہندوستان میں تیار کردہ کوویشیلڈ، چین کی ویرو سیل اور تین دیگر امریکی ویکسین کا استعمال کر رہا ہے۔

کٹھمنڈو میں ہندوستانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ یہ مفاہمت نامے دونوں ممالک کے مکمل ٹیکہ کاری والے مسافروں کے لیے سفر کو آسان بنانے میں ایک اہم قدم ہے اور نئی دہلی اور کٹھمنڈو کے درمیان مضبوطکووڈ-19 سے متعلق تعاون اور ہم آہنگی میں سے ایک ہے اور یہ ایک سنگ میل ہے۔

Recommended