Urdu News

کسانوں کے مسئلہ پر غوروخوض کے لیے 26 نومبر کو دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس

کسانوں کے مسئلہ پر غوروخوض کے لیے 26 نومبر کو دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس

دہلی حکومت نے کسانوں کے مسئلہ پر بحث کرنے کے لیے 26 نومبر کو ایک روزہ خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران کسانوں کے مسائل پر بات کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت کے اس فیصلے پر بی جے پی نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ اس سیشن میں جمنا کی صفائی سے لے کر آلودگی کے مسئلہ پر بحث ہونی چاہئے۔

بی جے پی نے دہلی اسمبلی کے اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کیضروری  اور اہم مسائل پر بات کرنے کے لیے سیشن کم از کم 10 دن تک چلایا جائے، تاکہ اہم مسائل پر معنی خیز بات چیت ہو سکے۔ اس سے قبل دہلی قانون ساز اسمبلی کا دو روزہ مانسون اجلاس 29 اور 30جولائی کو بلایا گیا تھا۔

Recommended