Urdu News

وراٹ کوہلی پریکٹس سیشن کے دوران بلی کے ساتھ کھیلتے نظر آئے، انوشکا شرما کے تبصرے پر کپتان نے مزیدار جواب دیا

وراٹ کوہلی پریکٹس سیشن کے دوران بلی کے ساتھ کھیلتے نظر آئے

ٹی۔20 سیریز کے بعد ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے کانپور پہنچ گئی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 نومبر سے گرین پارک گراونڈ میں شروع ہوگا۔ کپتان وراٹ کوہلی کو اس ٹیسٹ سے آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اجنکیا رہانے ٹیم انڈیا کی کپتانی کریں گے۔ وراٹ بھلے ہی پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا حصہ نہ ہوں، لیکن انھوں نے پہلے ہی پریکٹس شروع کر دی ہے۔ تاہم انہوں نے یہپریکٹس کانپور میں نہیں بلکہ ممبئی میں شروع کی ہے جہاں ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 3 دسمبر سے کھیلا جانا ہے۔اس دوران ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کوہلی نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کیں۔ اس میں ایک بلی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہے۔

کرکٹ کلب آف انڈیا (سی سی آئی) میں پریکٹس کے دوران، کوہلی پریکٹس کے بعد کرسی پر بیٹھے نظر آئے۔ ایک بلی ان کے پیروں پربیٹھی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’پریکٹس کے دوران ایک کول بلی سے ہیلو‘۔ کپتان کوہلی کی اس تصویر پر ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے مزیدار تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا 'ہیلو بلی'۔ اس کے بعد کوہلی نے بھی مزید جواب دیتے ہوئے لکھا، 'دہلی کا لونڈا اور ممبئی کی بلی'۔

ٹیم انڈیا کے  ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان کوہلی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے بعد سے بریک پر ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد انہوں نے ٹی۔20 ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹی۔20 سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ کوہلی دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ بریک کے دوران وہ بیوی انوشکا اور بیٹی وامیکا کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

Recommended