وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لچت دیوس کے موقع پر لچت بور پھوکن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا :
’’آج، لچت دیوس کے موقع پر، میں بہادر لچت بورپھوکن کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہیں عام طور پر شجاعت اور وقار کے مشعل بردار اور آسام کی شاندار ثقافت کو سر بلند رکھنے والی شخصیت کی حیثیت سے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ سبھی کے لئے مساوات، انصاف اور وقار کے حامل نظریات کے تئیں ہمیشہ عہد بند رہے۔