Urdu News

وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے

وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے

نئی دہلی، 24 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر قازقستان میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم(SCO) کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت(CHG) کی ورچوئل میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق، SCO کاCHG اجلاس ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس میں تنظیم کے تجارتی اور اقتصادی ایجنڈے پر توجہ دی جاتی ہے۔ یہ سالانہ بجٹ کی منظوری بھی دیتا ہے۔

اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک، مبصر ممالک، ایس سی او کے سیکرٹری جنرل، انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے  (آراے ٹی ایس)کے علاقائی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ترکمانستان اور دیگر مدعو مہمان ملک شامل ہوں گے۔

ہندوستانSCO کی مختلف سرگرمیوں اور خطے میں ڈائیلاگ میکانزم کے ساتھ ساتھSCO کے فریم ورک کے اندر دیگر کثیر جہتی تعاون میں بھی فعال کردار ادا کرتا رہتا ہے۔

Recommended