Urdu News

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کنگنا رناوت نے شیئر کی بولڈ تصویر

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کنگنا رناوت نے شیئر کی بولڈ تصویر

فلم اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں مسلسل تنازعات میں ہیں۔ حال ہی میں کنگنا نے وزیر اعظم مودی کے زرعی قانون کو واپس لینے کے بعد کسانوں کی تحریک کا خالصتان سے موازنہ کیاتھا جس کے بعد ان کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کئی ایف آئی آر درج  کی گئی  ہیں۔ مہاراشٹرا پولیس نے بھی سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز تبصرہ  کرنے پر کنگنا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

ان سب کے درمیان اب کنگنا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی کافی بولڈ تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کنگنا ہاتھ میں وائن  کا گلاس لیے چل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا- ’ایک اور دن، ایک اور ایف آئی آر… اگر وہ مجھے گرفتار کرنے آتے ہیں… میرا موڈ فی الحال گھر پر  کچھ ایسا ہی ہے‘۔

کنگنا کی اس تصویر کو دیکھ کر صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے سے  کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کنگنا رناوت گزشتہ دنوں اپنے ملک کی آزادی کو بھیک بتانے والے  اپنے بیان کے بعد سے مسلسل بحث میں ہیں۔ کنگنا مودی حکومت کے زرعی قانون کو واپس لینے کے فیصلے سے بھی ناخوش ہیں اور اس پر اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی تھی۔

Recommended