Urdu News

سعودی عرب میں اقامے کی کم از کم مدت کے قانون پر عمل درآمد شروع

سعودی عرب میں اقامے کی کم از کم مدت کے قانون پر عمل درآمد شروع

سعودی وزارت داخلہ اور وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے 3 ماہ کی بنیاد پر تارکین وطن کو اقامہ کی فراہمی کے نئے قوانین کا اطلاق شروع کر دیا ہے۔نئے قوانین کے تحت ریزیڈنسی پرمٹ (اقامہ) کی توسیع میں کم از کم اضافہ تین ماہ کے لئے کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری ویب سائٹ العربیہ کے مطابق اس اقدام کو قومی انفارمیشن سنٹر کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت اتھارٹی کے تعاون سے اطلاق کیا گیا ہے۔یہ امر کابینہ کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کی روشنی میں مکمل کیا گیا ہے۔ سعودی کابینہ نے اپنے ایک اجلاس میں ورک پرمٹ سے منسلک اقامہ کی کم سے کم مدت تین ماہ تک بڑھا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے میں گھریلو ملازمین اور دیگر کو مستشنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

اس نئے نظام کے تحت آجر ورک پرمٹ سے منسلک اقامے کی فیس ادا کر کے اس میں تین، چھ یا نو ماہ کے لئے بھی توسیع کروا سکے گا۔ اس سے قبل صرف 12 مہینے یا ایک سال کی توسیع کی اجازت تھی۔

اس سے قبل وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے 3 نومبر کو آن لائن سہولیات کا آغاز کیا تھا جس میں اقامے میں توسیع بھی شامل تھی۔

Recommended