Urdu News

سعودی عرب نے ہندوستان سمیت چھ ممالک کی سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا

سعودی عرب نے ہندوستان سمیت چھ ممالک کی سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا

ریاض، 26 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب بھارت سمیت چھ ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کرے گا۔ یہ پابندیاں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی تھیں۔ مکمل ویکسین  لے چکے  تارکین وطن کو براہ راست داخلے کی اجازت ہوگی۔ نیز، انہیں ملک میں داخل ہونے سے پہلے اپنے ممالک سے باہر 14 دن کی  قرنطینہ میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں یکم دسمبر کی آدھی رات ایک بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔سعودی عرب انڈونیشیا، پاکستان، برازیل، ویت نام، مصر اور ہندوستان کے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دے گا۔ تاہم ان ممالک سے آنے والے افراد کو سرکاری خرچ پر پانچ دن کے لیے سعودی عرب میں خود کو الگ تھلگ کرنا پڑے گا۔

درحقیقت، اس سے قبل فروری میں عالمی سطح پر کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے براہ راست داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ پابندیوں میں لبنان، متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، آئرلینڈ، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، برازیل، ارجنٹائن، پاکستان، جنوبی افریقہ، بھارت، انڈونیشیا اور جاپان شامل ہیں۔ یہ پابندی ان مسافروں پر بھی لاگو ہوتی ہے جو ملک کے سفر  سے پہلے 14 دنوں میں 20 ممالک میں سے کسی  ایک ملک سے ہو کر گزرے تھے۔

سعودی عرب میں یکم دسمبرسے بھارت سے براہِ راست مسافروں کے داخلے کی اجازت

سعودی عرب نے یکم دسمبر سے بھارت سے آنے والے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے۔اس کے بعد ان چھے ممالک بھارت، انڈونیشیا، پاکستان، برازیل، ویت نام، مصر سے آنے والے مسافروں پر کسی دوسرے ملک میں دو ہفتے گزارنے کی شرط ختم ہوجائے گی۔

سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کو وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے بتایا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں پہنچنے کے بعد حکومت کی جانب سے منظورشدہ رہائش گاہ میں پانچ دن کے لیے قرنطینہ کرنا پڑے گا، خواہ ان کی کووِڈ-19 کی ویکسی نیشن کی حیثیت کچھ ہی ہو،انھیں لازمی قرنطین میں رہنا ہوگا۔ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدہ دارنے تمام نافذالعمل احتیاطی اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پروبائی امراض کی صورت حال میں پیش رفت کے مطابق تمام طریق کار اور اقدامات مملکت کے مجاز صحت حکام کی جانب سے مسلسل تشخیص اورنگرانی سے مشروط ہوں گے اور ان کی پیروی کرنا ہوگی۔سعودی عرب نے پاکستان سمیت دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دینے کا اعلان”مقامی اور عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورت حال“کی مسلسل نگرانی کے بعد کیا ہے۔اس کے علاوہ کروناوائرس کی وَبا سے متعلق تازہ ترین معلومات اورسعودی صحت حکام کی جانب سے پیش رفت کی مسلسل نگرانی اور مذکورہ متعلقہ ممالک میں صحت کی صورت حال کے بارے میں پیش کردہ رپورٹوں کے جائزے کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیاہے۔

Recommended