نئی دہلی، 26 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 ہزار 549 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں کورونا سے 488 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔وہیں کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد نوہزار868درج کی گئی ہے۔
پورے ملک میں کیرالہ میں اب بھی سب سے زیادہ نئے کورونا مریض سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں پانچ ہزار 987 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں کورونا سے کل 384 اموات درج کی گئی ہیں۔ ان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56مریضوں کی موت ہوئی ہے جبکہ پہلے ہوئی328اموات کی تصدیق کورونا سے ہونے کی وجہ سے انہیں بھی اعدادوشمار میں جوڑا گیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کورونا انفیکشن کی شرح 0.89 فیصدہوگئی ہے۔ پچھلے 53 دنوں سے انفیکشن کی شرح دو فیصد سے نیچے ہے۔ ایک لاکھ 10 ہزار 133 فعال کیسز ہیں۔کورونا سے ملک میں اب تک تین کروڑ 39 لاکھ 77 ہزار 830 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.33 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11.81 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔آئی سی ایم آر کے مطابق اب تک کل 63 کروڑ، 71 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 120 کروڑ، 27 لاکھ کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
کورونا سے جنگ:اب تک لگائے جاچکے ہیں 120.27 کروڑ سے زیادہ ویکسین کے ٹیکے
کورونا کے خلاف جنگ میں مؤثر ویکسی نیشن مہم کے تحت ملک میں اب 120 کروڑ 27 لاکھ ویکسین خوراک دی جاچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 90 لاکھ ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 133 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 22 کروڑ، 70 لاکھ ویکسین کی خوراکیں ہیں۔