Urdu News

یوپی ٹی ای ٹی امیدوارکیوں ہیں ناراض ؟ کیا یوگی کی یقین دہانی کافی ہے؟

یوپی ٹی ای ٹی امیدوارکیوں ہیں ناراض ؟ کیا یوگی کی یقین دہانی کافی ہے؟

اتر پردیش ٹی ای ٹی امتحان کے پیپر لیک معاملے پر ریاستی حکومت کا بیان آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت یوپی ٹی ای ٹی امیدواروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ایک ماہ کے اندر شفاف طریقے سے دوبارہ امتحان لیا جائے گا۔ کسی امیدوار سے کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹی ای ٹی امیدواروں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ مستقبل میں دوبارہ منعقد ہونے والے ٹی ای ٹی امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو یو پی ایس آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت دی جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوپی ٹی ای ٹی کا پرچہ لیک کرنے والے گروہ کے لوگوں کو گرفتار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ملزمان کی نشاندہی کرکے فوری کارروائی کی جارہی ہے۔ ملزمان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن امتحان کی منسوخی پر حکومت پر حملہ آور ہے۔ امتحان کی منسوخی پر سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کرکے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں تعلیمی بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔

Recommended