کورونا کا نیا ویریئنٹاومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دریں اثنا، روم میں بیمبینو جیسو اسپتال اومیکروں کی پہلی تصویر جاری کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اسے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ’ویریئنٹ آف کنسرن‘ یعنی تشویش کا باعثکہا ہے۔
محققین کی ٹیم نے اومیکرون کی تھری ڈائمنشنلتصویر جاری کی ہے۔ یہ تصویر کسی نقشے کی طرح نظر آتی ہے۔ اس میں ڈیلٹا ویریئنٹ سے زیادہ میوٹیشن ہیں جو انسانی خلیوں کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ نئی قسم نے خود کو انسانی انواع کے مطابق ڈھال لیا ہے۔
میلان اسٹیٹ یونیورسٹی میں کلینیکل مائکرو بایولوجی کی پروفیسر اور بیمبینو گیسو کی محقق کلاوڈیا الٹیری نے میڈیا کو بتایا کہ تحقیقی ٹیم نے اسپائیک پروٹین کے تھری ڈائمنشنل ڈھانچے میں میوٹیشن کی تلاش پر توجہ مرکوز کی۔ یہ تصویر بنیادی طور پر بوتسوانا، جنوبی افریقہ اور ہانگ کانگ سے آنے والے ویریئنٹ کے سیکوینس کے مطالعہ سے تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر تمام میوٹینٹ کے میپ کو ظاہر کرتی ہے۔ اس سے اومیکرون کے میوٹیشن کے بارے میں معلومات فراہم ہوتی ہے۔