جموں و کشمیر کے راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو دبئی میں کھیلے جانے والے چار ممالک کے کپ کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم (انڈر 19) کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ پیر پنجال کے علاقے کی رہائشی امان زری ضلع کی پہلے نوجوان ہیں جنہوں نے اعلیٰ سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کی۔
زری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "جب سے میں نے 12 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کیا تھا، تب سے یہ جرسی پہننا اور ہندوستان کے لئے کھیلنا میرا خواب تھا۔ آج یہ خواب پورا ہو گیا ہے۔ امان زری کرکٹ کے میدان میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے کوچ بروس ایڈمز کو دیتے ہیں۔ "میں نے کرکٹ اکیڈمی آف پٹھانز (کیپ) میں شمولیت اختیار کی اور کوچ بروس ایڈمز کے تحت، میں نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔ زری نے اپنی اسکول کی تعلیم دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس)،راجوری سے مکمل کی اور بعد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) چلے گئے۔