Urdu News

ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دورائی سوامی نے وزیر اعظم شیخ حسینہ سے کی ملاقات

ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دورائی سوامی نے وزیر اعظم شیخ حسینہ سے کی ملاقات

بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورائی سوامی نے ڈھاکہ میں وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی

انہوں نے بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کی صد سالہ پیدائش اور آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر وجے دیوس کی تقریبات میں شرکت کے لئے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کے بنگلہ دیش کے آئندہ دورے کے بارے میں معلومات دی۔

دورائی سوامی نے منگل کے روز کہا کہ یہ سال بنگلہ دیش کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعظم نے اس سال کے شروع میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا اور رام ناتھ کووند بھی اس سال بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے حکام صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے دورے کی شکل کو حتمی شکل دیں گے۔

انہوں نے شیخ حسینہ کو بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کی تصویر بھی پیش کی۔ یہ تصویر 1972 میں لی گئی تھی۔ اس تصویر میں وہ سیکورٹی اہلکاروں سے بات کر رہے ہیں۔اس دوران ہائی کمشنر نے ایک آڈیو-ویڈیو اور نیوز پیپرس کلپ پر مشتمل ایک پین ڈرائیو بھی وزیراعظم شیخ حسینہ کے حوالے کی۔ اس دوران شیخ حسینہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور رابطوں پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تجارت اور سیاحت کے میدان میں بھی منافع ہوا ہے۔

Recommended