تل ابیب،02دسمبر (انڈیا نیرٹیو)
اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر امیکم نورکن نے کہا ہے کہ تل ابیب ایک "انشورنس پالیسی" کی نمائندگی کرتا ہے جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ایران جوہری بم حاصل نہیں کرے گا۔نورکن کا یہ بیان اسرائیل کے عبرانی چینل 13 کو دیے گئے انٹرویو میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم انشورنس پالیسی رکھتے ہیں، ہم غلطیاں کرتے ہیں، لیکن ہم غلطیوں کی اصلاح کرلیتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تہران کے پاس جوہری بم نہ ہو۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے موجودہ صورتحال اب تک کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہے۔منگل کے روز "ٹائمز آف اسرائیل" اخبار کے حوالے سے نقل کردہ ایک بیان میں اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ ان کے ملک کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ ایک تازہ معاہدہ کیا جائے یا پھر ایران پر وسیع پیمانے پر حملے کا منصوبہ بنایا جائے۔یہ بیانات اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ تل ابیب ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے کی صلاحیت تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔