نئی دہلی،2 دسمبر 2021:
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،اراضی سائنسز، پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہےکہ پچھلے تین سالوں میں آن لائن مرکزی عوامی شکایتوں کے ازالہ اور نگرانی کےنظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) پر درج عوامی شکایات کی کل تعداد 5725443 ہے، جن میں سے 5465826 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔
آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر موصوف نے بتایا کہ عام شکایات میں سے کچھ زمروں میں، بدعنوانی/ہیراپھیری، زمین سے متعلق مسائل، ماحولیات کے مسائل/جانوروں کی بہبود/جنگل کے تحفظ، ہراساں کرنے/مظالم، پولیس، ریلوے وغیرہ سے متعلق معاملات کی شکایات ہیں۔
ستمبر 2019 سے 14، زیادہ شکایات وصول کرنے والی وزارتوں میں لاگو کیے گئے سی پی جی آر اےایم ایس ورژن 7.0 کے تحت، وزارت کے مخصوص شکایات کے زمرے متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ شہری اس زمرے اوراس ذیلی زمرے کا انتخاب کر سکیں جس میں شکایت درج کی جانی ہے۔ پی جی آر اےایم ایس، شہری کو اس کی شکایت دور ہونے کے بعد فیڈ بیک کا اختیار بھی فراہم کرتا ہے۔ اگر شہری اس ازالہ سے مطمئن نہیں ہے اور فیصلے کو 'ناقص' قرار دیتا ہے، تو اسکے لئے سی پی جی آر اے ایم ایس میں اگلی اعلیٰ اتھارٹی کے پاس اپیل دائر کرنے کا آختیار بھی فعال ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران مجموعی طور پر 490044 شہریوں نے اپنی رائے دی اور 66396 اپیلیں دائر کی گئیں، جن میں سے 52242 اپیلوں کا ازالہ کر دیاگیا ہے۔