ہندوستان اور بنگلہ دیش آزادی کی جدوجہد کی یاد میں 6 دسمبر کو 'میتری دیوس' کے طور پر منائیں گے
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے 6 دسمبر 1971 کو بنگلہ دیش کو سفارتی طور پر تسلیم کیا تھا اور اس ابھرتے ہوئے ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔ 3 دسمبر 1971 کو پاکستان نے ہندوستان پر حملہ کیا جس کے بعد ہندوستانی فوج اور مکتی باہنی نے بنگلہ دیش سے پاکستانی فوج کو بھگانے کے لیے مہم چلائی تھی۔ جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد ہندوستان نے شیخ مجیب الرحمن کی حکومت کو تسلیم کر لیا تھا۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ دنیا کے 18 ممالک میں ' 'میتری دیوس' ' کا اہتمام کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جبلی تقریبات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال مارچ میں ڈھاکہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔ دونوں ممالک نے سال بھر مختلف تقریبات منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔