Urdu News

کورونا وائرس: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 9 ہزار سے زائد نئے مریض

کورونا وائرس: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 9 ہزار سے زائد نئے مریض

نئی دہلی، 3 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز کانو ہزار سے تجاوزہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی ملک بھر میں مجموعی طور پر 09 ہزار 216 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں کورونا سے 391 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران پورے ملک میں کورونا سے391لوگوں کی موت ہوئی ہے۔  وہیں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد08ہزار،612درج کی گئی۔پورے ملک میں کیرل میں اب بھی سب سے زیادہ مریض سامنے آرہے ہیں۔ جمعہ کی صبح تک کیرل میں گزشتہ 24گھنٹوں میں چار ہزار،700نئے مریض ملے ہیں۔ اس دوران اس ریاست میں کورونا کی وجہ سے کل 320 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 اموات ہوئی ہیں۔

کل 320 کی تعداد میں گزشتہ چند مہینوں میں کورونا سے ہوئی 254 اموات کی جمعرات کو ہوئی تصدیق بھی شامل ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا انفیکشن کی شرح 0.80 فیصد رہی۔ پچھلے 60 دنوں سے انفیکشن کی شرح دو فیصد سے نیچے ہے۔ اس وقت ملک میں 99 ہزار 976 ایکٹو کیسز ہیں۔ اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار 666 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.35 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10.98 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔آئی ایم سی آر کے مطابق اب تک کل 64 کروڑ، 46 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 125 کروڑ، 75 لاکھ انسداد کورونا ویکسین دی گئی ہیں۔

کورونا سے جنگ:ملک میں 125.75کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

کورونا کے خلاف جنگ میں مؤثر ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں اب تک 125 کروڑ 75 لاکھ ویکسین کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 73.67 لاکھ ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 138 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 22 کروڑ، 5 لاکھ ویکسین کی خوراکیں ہیں۔

Recommended