Urdu News

ممبئی ٹسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، بھارت جیت سے چند قدم دور

ممبئی ٹسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، بھارت جیت سے چند قدم دور

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کا آخری میچ کھیلا جارہا ہے۔ تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے140رن بنا لئے ہیں اوراس کے پانچ وکٹ گرگئے ہیں۔ بھارت کو اب مقابلہ جیتنے کے لئے پانچ وکٹ نکالنے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے ابھی بھی400رن چاہئے، جو تقریباً ناممکن سا لگ رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کیریز پر اس وقت ہینری نکولس36اور سچن رویندر 2رن پر ناٹ آؤٹ ہیں اور کل میدان پر اننگ کے آگے بڑھانے اتریں گے۔ بھارت کی طرف سے دوسری اننگ میں آر اشون نے تین اکشر پٹیل نے ایک وکٹ لیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کیوی بلے باز رن آؤٹ ہوا ہے۔ اس سے قبل بھارت اپنے سرکردہ بلے بازوں کی کارآمد شراکت کی بدولت دوسری اننگ سات وکٹ پر 276 رن پرختم کرکے نیوزی لینڈ کے سامنے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں جیت کے لیے 540 رنوں کا انتہائی مشکل ہدف رکھ دیا۔بھارت نے تیسرے دن اتوار کو بغیر کوئی وکٹ کھوئے 69 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ مینک اگروال نے 38 اور چیتشور پجارا نے 29 رن سے اپنی اننگ کو آگے بڑھایا۔

مینک 108 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 62 رنز بنانے کے بعد لفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل کا میچ کا 11 واں شکار بنے۔ اعجاز نے پہلی اننگز میں تمام 10 بھارتی بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا۔ مینک اور پجارا نے اوپننگ شراکت داری میں 107 رنز جوڑے۔ مینک کے آؤٹ ہونے کے آٹھ رن بعد پجارا کو بھی اعجاز نے پویلین کی راہ دکھائی۔ پجارا نے 97 گیندوں پر 47 رنز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بھارت کا دوسرا وکٹ 115 کے اسکور پر گرا۔

Recommended