نئی دہلی، 06 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)
صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں پوری قوم نے پیر کو بھارت رتن باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے 65 ویں مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر کووند نے سب سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں واقع بابا صاحب کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ اس کے بعد نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے خراج عقیدت پیش کیا۔
اس کے علاوہ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر وریندر کمار، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے اور دیگر معززین نے خراج عقیدت پیش کئے۔
اس پروگرام کا اہتمام سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی مرکزی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم امبیڈکر پرتشتھان نے کیا تھا۔