اہم جھلکیاں:
- انڈیا@ 75 بی آر او موٹر سائیکل مہم آزادی کا امرت مہوتسو کا ایک حصہ ہے، جس کے تحت ملک کے چاروں کونوں کا سفر کیا جارہا ہے
- اس مہم کے ذریعہ قومی یکجہتی ، ملک کی تعمیر اور سڑک تحفظ کا پیغام دیا جارہا ہے
- یہ مہم 14 اکتوبر 2021 کو نئی دہلی سے شروع ہوئی تھی اور اس نے اپنے پانچویں مرحلے تک 55 دن میں تقریباً 14300 کلو میٹر سفر کیا ہے
- چھٹے مرحلے میں مہم مغربی ساحل سے گزرے گی اور 16 دسمبر 2021 کو گاندھی نگر پہنچنے سے قبل اسٹیچو آف یونٹی کو ٹچ کرے گی
انڈیا@ 75 بی آر او موٹر سائیکل مہم نے 10 دن سے بھی کم وقت میں 3500 کلومیٹر کا پانچواں مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا ہے اور 7 دسمبر 2021 کو تھرواننت پورم پہنچی ہے۔ مہم کی ٹیم نے کولکتہ، اڈیشہ کے اتکل میدانی علاقوں اور تامل ناڈو اور آندھرا پردیش کے کورومنڈیل ساحلی علاقوں سے پانچویں مرحلے میں گزری ہے۔ اس دوران جن اہم مقامات پر یہ مہم پہنچی بھونیشور، وشاکھاپٹنم، وجئے واڑہ، چنئی، مدورائی، رامیشورم، توتی کورن، کنیا کماری اور اس مرحلے کے آخر میں ترواننت پورم پہنچی۔
اس مہم کو رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 14 اکتوبر 2021 کو نئی دہلی سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس کا مقصد 75 دنوں میں اس کے 75 کرم یوگی موٹر سائیکلوں کے ذریعہ 7 مرحلوں میں 20000 کلومیٹر کی دوری طے کرنا ہے ۔ روانہ ہونے کے بعد سے مہم نے 55 دن میں 14300 کلو میٹر سے زیادہ سفر کیا ہے۔ ٹیم اپنے پہلے مرحلے میں ہماچل پردیش، لداخ اور جموں و کشمیر میں 15000 فٹ کی بلندی پر واقع بلند مقامات کو چھوتے ہوئے سرینگر پہنچی ہے ۔ دوسرے مرحلے میں، ٹیم نے پنجاب کے میدانی علاقوں، اتراکھنڈ کی پہاڑیوں اور اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال کے گنگا کے میدانوں کا سفر کیا اور سلی گوڑی میں مرحلے کو مکمل کیا۔ تیسرے مرحلے میں، اس نے شمال مشرقی شہروں اور ناتھو لا، گنگٹوک، کالمپونگ، ہاشیمارا، گوہاٹی، تیز پور، ایٹا نگر، پاسی گھاٹ کے اہم مقامات کو چھوا اور آخر کار ڈوم ڈوما پہنچی۔ چوتھے مرحلے میں ٹیم کو تقریباً تمام شمال مشرقی ریاستوں سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا اور اس نے جورہاٹ، دیما پور، امپھال، سلچر، آئزول، شیلانگ، علی پوردوار، مالدہ کو چھوٹے ہوئے کولکتہ میں مرحلہ مکمل کیا۔
پانچواں مرحلہ اب تک کا سب سے طویل مرحلہ تھا اس مرحلے میں ٹیم نے بغیر رکے روزانہ تقریباً 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے مشرقی ساحلی ریاستوں میں 3500 کلومیٹر کا سفر کیا۔ ٹیم نے بھونیشور، گوپال پور، وشاکھاپٹنم، وجئے واڑہ اور ملک کے سب سے طویل اور مصروف ترین ساحل مرینا بیچ چنئی اور کنیا کماری میں وویکانند راک میموریل پر مختلف پبلک آؤٹ ریچ پروگراموں اور روڈ سیفٹی کوئزز کا انعقاد کرکے عوام کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور عوام تک سڑک تحفظ کے بارے میں بیداری کا پیغام پہنچایا۔
وشاکھاپٹنم، تروچیراپلی اور کنیا کماری میں ٹیم نے نوجوان اور متجسس اسکولی بچوں اور کالج کے طلباء کے ساتھ اپنے تجربات ساجھا کئے اور انہیں قوم تعمیر میں حصہ لینے کے لئے متحرک کیا۔ ٹیم نے باوقار آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، چنئی کا بھی دورہ کیا اور اکیڈمی وار میموریل اور میوزیم کا مشاہدہ کیا۔ ٹیم نے تروچیراپلی کے قدیم مندروں، تروپارن کندرم مندر اور مدورائی میں میناکشی سندر ایشور اور رامیشورم مندر اور محروم ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے آبائی مکان اور میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور مقامی لوگوں سے بات چیت بھی کی۔
اس سفر کی یادیں ناقابل فراموش رہیں گی ۔ ٹیم کے ارکان کے درمیان زندگی بھر کے دوستانہ تعلقات قائم ہوئے ، عوام کے درمیان گہری دلچسپی پیدا ہوئی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ شہریوں میں سڑک کے تحفظ سے متعلق بیداری کو تحریک ملی۔ یہ مہم اب 16 دسمبر 2021 کو اپنی اگلی منزل گاندھی نگر روانہ ہوگی۔ 27 دسمبر 2021 کو نئی دہلی میں رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ ٹیم کو جھنڈی دکھاکر استقبال کریں گے اور اس کے ساتھ ہی بی آر او کی اینول چیف انجینئرز اینڈ ایکوپمنٹ مینجمنٹ کانفرنس ہوگی۔